
Postpaid Plans
Enjoy up to 1,000GB 5G data with our new U Postpaid plans. Check it out now!
عمومی
1. دو (2) قسم کے Giler Unlimited Prepaid پلانز موجود ہیں، جن کے نام GX12 اور GX30 ہیں (مجموعی طور پر "پلانز" اور انفرادی طور پر "پلان") درج ذیل جدول پلانز کی تفصیلی پیشکش بیان کرتا ہے۔
خودکار تجدید | معیاد |
کالز کوٹہ |
انٹرنیٹ کوٹہ |
فیس |
منصوبہ |
---|---|---|---|---|---|
ہاں | 7 دن |
لامحدود |
لامحدود |
RM12 |
GX12 |
ہاں |
30 دن |
ناقابل اطلاق |
لامحدود |
RM30 |
GX30 |
2. یہ پلانز صرف U Mobile کے پری پیڈ سبسکرائبرز کے لیے ہیں اور - U Broadband کے سبسکرائبرز کو دستیاب نہیں ہیں۔
3. ان پلانز کو کسی دوسرے موبائل نمبر پر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔
4. تمام پلانز U Mobile Prepaid کی شرائط و ضوابط کے مطابق فراہم کیے جاتے ہیں۔ آپ کو ان شرائط کی پابندی کرنی ہو گی، بشمول ہماری فیئر یُوزج پالیسی، پرائیویسی پالیسی اور یہ اضافی شرائط و ضوابط (مجموعی طور پر "شرائط")، جو سب www.u.com.my پر دستیاب ہیں۔
5. ہم پلانز کی پیشکش کو روکنے، اسے تبدیل کرنے یا بصورت دیگر ان شرائط، بشمول چارجز، کو تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
6. پلانز کو کسی بھی دیگر پیشکش کے ساتھ جوڑا نہیں جا سکتا، ماسوائے یہ کہ واضح طور پر بیان کیا گیا ہو۔
فعالیت اور چارجز
1. آپ ہر پلان کو اپنی موبائل ڈیوائس پر درج ذیل طریقوں سے فعال کر سکتے ہیں:
a. MyUMobile App کے ایڈ-آنز حصے کے ذریعے؛ یا
b. 118# ڈائل کر کے؛ یا
c. بذریعہ SMS 28118 پر درج ذیل کی ورڈ بھیج کر:
کی ورڈ | منصوبہ |
---|---|
ON GX12 | GX12 |
ON GX30 |
GX30 |
ہر SMS پر RM0.05 قیمت وصول کی جائے گی۔
2. فعال کروانے اور اپنی کسی بھی سبسکرپشن کی تجدید کروانے سے پہلے، آپ کے پاس متعلقہ پلان کے لیے درج ذیل کم از کم کریڈٹ بیلنس ہونا چاہیے:
کم از کم کریڈٹ بیلنس | پلان |
---|---|
RM12 | GX12 |
RM30 |
GX30 |
3. متعلقہ منصوبوں کے لیے قابل اطلاق فیس مندرجہ ذیل ہے۔
فعالیت کی فیس | پلان |
---|---|
RM12 | GX12 |
RM30 |
GX30 |
4. ہم آپ کی جانب سے کسی پلان کو سبسکرائب کیے جانے پر فعالیت کی متعلقہ فیس آپ کے کریڈٹ بیلنس میں سے کاٹ لیں گے، بےشک فعالیت آپ کی جانب سے مجاز شدہ ہو یا نہ ہو۔ کریڈٹ کی واپسی یا اس کے متعلق کسی قسم کی درخواست قبول نہیں ہوں گی۔
5. فعالیت کے بعد اس کی معیاد 7 دن (GX12) اور 30 دن (GX30) ہے۔ اس کی تنسیخ کے دن پر اگر آپ کے پاس پیراگراف 2 (فعالیت اور چارجز) میں مختص کیا گیا کم از کم کریڈٹ بیلنس ہوا، تو آپ کی سبسکرپشن کو خودکار طریقے سے آگے بڑھا دیا جائے گا۔
6. اگر آپ کی سبسکرپشن کی ناکافی کریڈٹ بیلنس کی وجہ سے خودکار طریقے سے تجدید نہ کی جا سکی، تو آپ کی سبسکرشن کی تجدید نہیں ہو گی۔
7. آپ جتنے چاہیں پلانز فعال کر سکتے ہیں۔ کسی قسم کا غیراستعمال شدہ ڈیٹا پلان کی تجدید پر ضائع ہو جائے گا۔
8. اگر آپ پلان کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تو آپ ان سبسکرائب کر سکتے ہیں
a. *118# پر بذریعہ UMB؛ یا
b. 28118 پر "OFF GX12" یا "OFF GX30" بھیج کر بذریعہ SMS۔ ہر SMS پر RM0.05 قیمت وصول کی جائے گی۔
9. کسی قسم کا غیراستعمال شدہ ڈیٹا پلان کے ختم ہونے پر ضائع ہو جائے گا۔ اس کے بعد ڈیٹا کے استعمال کی متعلقہ پری پیڈ ریٹ پلانز کے مطابق قیمت وصول کی جائے گی۔
یٹا سروس
1. پلانز کو سبسکرائب کر کے آپ 3Mbps تک کی انٹرنیٹ رفتار کے ساتھ لامحدود ڈیٹا کے استعمال سے لطف اندوز ہوں سکتے ہیں۔ پلانز میں معیاری ڈیفینیشن پر ویڈیو اور موسیقی کی لامحدود اسٹریمنگ شامل ہے۔
2. آپ کو موبائل ہاٹ اسپاٹ کے استعمال کے لیے علیحدہ 1GB (GX12 کے لیے) اور 3GB (GX30 کے لیے) فراہم کیا جاتا ہے۔ کوٹہ کے مکمل استعمال ہو جانے کے بعد، ڈیٹا کی رفتار کو منتظم کیا جائے گا۔
3. ہاٹ اسپاٹ بوسٹر ایک اضافی سروس ہے، جو پیراگراف 2 میں ماہانہ تقویض شدہ کوٹہ کے علاوہ اضافی موبائل ہاٹ اسپاٹ کوٹہ فراہم کرتی ہے۔ آپ صرف پلانز کے ساتھ ہاٹ اسپاٹ بوسٹر سبسکرائب کر سکتے ہیں اور یہ کسی دیگر U Mobile ڈیٹا پلان کے ساتھ دستیاب نہیں ہے۔ ہاٹ اسپاٹ بوسٹر کی مدت معیاد سبسکرپشن کی تاریخ سے 3 دن ہے۔ اگر آپ نے ہاٹ اسپاٹ بوسٹر کو سبسکرائب کیا ہے، تو جب آپ اپنا ریٹ یا ڈیٹا پلان تبدیل کرتے ہیں، تو آپ کے ہاٹ اسپاٹ بوسٹر سبسکرپشن میں سے کسی قسم کا غیر استعمال شدہ ڈیٹا اور مدت معیاد کسی واپسی کے بغیر ضائع ہو جائے گی اور آپ کے اگلے ریٹ یا ڈیٹا پلان میں نہیں جائے گی۔
4. ٹربو بوسٹر انٹرنیٹ کی رفتار کو بڑھانے کے لیے ایک اضافی سروس ہے، جو پیراگراف 1 میں بیان شدہ ہے۔ آپ صرف اپنے پلانز کے ساتھ ٹربو بوسٹر سبسکرائب کر سکتے ہیں اور یہ کسی دیگر U Mobile ڈیٹا پلان کے ساتھ دستیاب نہیں ہے۔ ٹربو بوسٹر کی مدت معیاد سبسکرپشن کی تاریخ سے 1 دن ہے۔ یہ سبسکرپشن آپ کے پلانز کی سبسکرپشن میں ڈیٹا کا کوئی اضافی کوٹہ نہیں دیتی۔ اگر آپ نے ٹربو بوسٹر کو سبسکرائب کیا ہے، تو جب آپ اپنا ریٹ یا ڈیٹا پلان تبدیل کرتے ہیں، تو آپ کے ہاٹ اسپاٹ بوسٹر سبسکرپشن میں سے کسی قسم کی غیر استعمال شدہ مدت معیاد کسی واپسی کے بغیر ضائع ہو جائے گی اور آپ کے اگلے ریٹ یا ڈیٹا پلان میں نہیں جائے گی۔
5. پیئر ٹو پیئر (P2P) استعمال 64kbps تک ہوتا ہے۔
6. موبائل کے علاوہ ہاٹ سپاٹ استعمال کرنے کے لیے آپ صرف اسمارٹ فون کے ذریعے ہی پلانز استعمال کر سکتے ہیں، نہ کہ دیگر کوئی ڈیوائسز بشمول مائی فائی اور یو ایس بی ڈونگل۔ U Mobile اپنی صوابدید پر وقت بوقت پلانز کے لیے ڈیوائس کا تقاضہ تبدیل کر سکتی ہے۔
7. اگر آپ کو شرائط کی خلاف ورزی میں پایا گیا، تو U Mobile اپنی واحد اور مکمل صوابدید پر آپ کے سامنے ذمہ دار ہوئے بھی کسی بھی وقت پلانز کو معطل یا منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
8. ڈیٹا سروس نیٹ ورک کی حدود اور دستیابی اور ڈیوائس کی صلاحیت پر منحصر ہے۔ آپ کی ڈاؤن لوڈ کی اصل رفتار اور ڈیٹا کی گنجائش مختلف ہو گی اور آہستہ ہو سکتی ہے اور آپ کے موبائل ٹاور سے فاصلے، موبائل ٹاور کی گنجائش، آپ کی ڈاؤن لوڈ کے ماخذ، آپ کے ہینڈ سیٹ کی قسم اور معیار، عمومی انٹرنیٹ ٹریفک اور کوریج کی دستیابی کی بنیاد پر متاثر ہوتی ہے، مگر محدود نہیں ہوتی۔
9. جب نیٹ ورک کام نہ کر رہا ہو، تو آپ کا عمومی (ہاٹ اسپاٹ کے بغیر) ڈیٹا کا استعمال نادانستہ طور پر آپ کے موبائل ہاٹ اسپاٹ ڈیٹا سے کاٹا جا سکتا ہے۔ آپ ایسا ہونے کے امکان کو قبول کرتے ہیں اور ہمیں ذمہ دار نہ ٹھرانے پر اتفاق کرتے ہیں۔
وائس سروس
1. وائس سروس کا اطلاق اندرون ملک موبائل، اندرون ملک فکسڈ آن نیٹ اور آف نیٹ استعمال پر ہوتا ہے اور اس میں ویڈیو کالز، MMS، انٹرنیشنل ڈائریکٹ ڈائل (IDD)، بین الاقوامی رومنگ، وائس میل (1311) یا خصوصی نمبروں/پریمیم نمبروں (مثلًا:1300 / 1500 / 1508 / 1600 / 1700 / 1900 / 103, 800 اور 15999) پر کالز، 02 سے شروع ہونے والے نمبروں پر سنگاپور کی سرحد پر کالیں اور 080 سے شروع ہونے والے نمبروں پر برونائی کی سرحد پر کالیں شامل نہیں ہیں۔
2. آپ کو وائس سروس کو صرف موبائل وائس کے روزمرہ کے استعمال کے لیے استعمال کرنا چاہیے، نہ کہ کاروباری استعمال کے لیے۔ فیئر یوزج پالیسی کی توسیع میں، پلان کو:
a. دوبارہ بیچنے، کرایے پر دینے یا کسی دیگر طریقے سے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے؛
b. کئی بیک وقت کالوں، کانفرنس کالوں، دوبارہ سپلائی، کال سینٹر کے استعمال، ٹیلی مارکیٹنگ، اپلیکیشن سے لوگوں کے ساتھ ابلاغ، لمبے وقت کے لیے مسلسل کالوں، خودکار ڈائلنگ، مشین کی مشین سے ابلاغ کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے؛
c. ہوم سیل یا SIM باکسنگ یا ہمارے نیٹ ورک پر منٹس جمع کرنے کے لیے نہیں استعمال کرنا چاہیے؛
d. کسی ایسی ڈیوائس، سافٹ ویئر یا اپلیکیشن کے ساتھ استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، جو کالوں کو ری روٹ کرتا ہو؛
e. ایسی سوئچ ڈیوائیسیں لگانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، جو ممکنہ طور پر کئی گھنٹوں تک لائین کو کھلا رکھ سکیں اور دیگر صارفین کی ہمارے نیٹ ورک تک رسائی کی صلاحیت کو کم کر دیں؛ یا
f. کسی بھی دیگر ایسی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، جسے U Mobile غیر معیاری استعمال سمجھے۔
3. دیگر حقوق اور تدارکات کے علاوہ، ہم اس صورت میں آپ کے پلان کو معطل یا منسوخ کر سکتے ہیں اگر آپ کسی قسم شرائط کی خلاف ورزی کریں اور کسی قسم کا غیر استعمال شدہ کریڈٹ بیلنس ضائع ہو جائے گا۔
ورژن: 13 اگست 2019۔
If you require further assistance, you can get in touch with us via the following channels.
MyUMobile App
Reach out to us through the MyUMobile App.
Drop us your message on Messenger.
Tweet us your enquiries and we will get back to you as soon as we can!
{{deviceBrand}}
{{deviceModel}}
{{deviceBrand}}
{{deviceModel}}